پنجاب حکومت

محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب

ویژن :۔ صوبہ میں جنگلی حیات کا تحفظ ،حفاظت اور وسائل کی حفاظت۔
مقاصد :۔
* جنگلی حیات کی قدرتی آماجگاہوں کی حفاظت و تحفظ کو یقینی بنانا اور جنگلی حیات کی اقسام بارے انتظامی امور کی انجام دہی کرنا ۔
* سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ ، سفاریز کا قیام اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ٹرافی ہنٹنگ کوفروغ دینا اور غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کرنا ۔
* چڑیا گھروں وائلڈ لائف اور سفاری پارکس میں ترقی و بہتری لا کر عوامی تفریح کے مواقع فراہم کرنا ۔
* جنگلی حیات کی معدوم ہوتی نسلوں کی حفاظت ، انہیں دوبارہ متعارف کرانا اور ان کی آماجگاہوں کو قدرتی ماحول فراہم کرنا تاکہ وہ اپنی نسلوں کو آگے بڑھا سکیں ۔
* بروشرز ، ہورڈنگز ، پوسٹرز اور سماعتی و بصارتی رابطوں کے ذریعے جنگلی حیات بارے عوام میں آگہی پیدا کرنا ۔
اقدامات و منصوبے
* ملتان میں چڑیا گھر کے قیام کے لئے 7.700 ملین روپے کی لاگت سے 2015-16 کے لئے پی سی I کی تیاری ۔
* جلو پارک لاہور میں 350.000 ملین روپے کی لاگت سے وائلڈ لائف پارک کے قیام کا منصوبہ جو 2015-16 سے شروع ہو کر 2017-18 میں مکمل ہو گا ۔ منصوبے کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے۔
* چکوال میں 500.000 ملین روپے کی لاگت سے سالٹ رینج میں نیشنل سفاری پارک کے قیام کا منصوبہ جو 2015-16سے شروع ہو کر 2017-18 میں مکمل ہو گا ۔ منصوبے کی فزیبلٹی پرکام شروع ہو گیا ہے۔
* فیصل آباد میں 131.970 ملین روپے کی لاگت سے جنگلی حیات کے شعبہ میں تحقیق و تربیت بارے استعداد کار میں اضافہ کرنے کا منصوبہ جو 2015-16 سے شروع ہو کر 2017-18 میں مکمل ہو گا ۔
2015-16 کے دوران جاری ترقیاتی منصوبے ، اہداف اور کامیابیاں
* لال سہانرا نیشنل پارک بہاولپور میں بلیک بک(Black Buck) کی بریڈنگ سنٹر کے قیام کے منصوبے پر تعمیر کا کام جاری ہے ۔
* چھانگا مانگا میں ہرن سفاری پارک کے قیام کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
* جوہرآباد ضلع خوشاب میں 50 ایکڑ رقبہ پر وائلڈ لائف پارک کے قیام کے منصوبے پر تعمیری کام جاری ہے ۔
* اینیمل سفاریز کی ترقی اور لاہور سفاری زو پارک میں موجود سہولیات میں اضافہ کے لئے منصوبے پر کام جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔
* انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے PME سیکشن کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے ۔
* تونسہ بیراج میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر دلدلی علاقے کے تحفظ ، حفاظت اور ترقی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
اہداف برائے 2015-16
ترقیاتی سکیموں کے اہداف برائے سال 2015-16 کے تحت :
* ملتان میں چڑیا گھر کی تعمیر کے لئے پی سی I تیار کیا جا چکا ہے اور اس کے لئے 7.700 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 2015-16 کے لئے اس منصوبے کے لئے 6.700 ملین روپے مختص کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ منصوبے کے ماسٹرپلان پر کام شروع ہو چکاہے۔
* جلو پارک لاہور میں وائلڈ لائف پارک کی ترقی و بحالی کے لئے 2015-16 سے 2017-18 تک کے منصوبے کے لئے 350.000 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں 10.000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ رواں سال میں پارک کے ماسٹر پلان پر کام شروع ہو گیا ہے۔
* سالٹ رینج چکوال میں نیشنل سفاری پارک کے قیام کے منصوبے جو 2015-16 سے شروع ہو کر 2017-18 تک جاری رہے گا کے لئے 500.000 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ اس کے لئے 40.000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ رواں سال میں منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔
* فیصل آباد میں جنگلی حیات کے مختلف شعبوں میں تحقیق و تربیت اور استعداد بڑھانے کے منصوبے جو 2015-16 سے 2017-18 تک کے لئے 131.970 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ اس کے لئے 12.372 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔