پنجاب حکومت

محکمہ لائیو سٹاک نے افزائش نسل میں اضافہ کیلئے مناسب قیمت پر اعلیٰ اوصاف کے حامل بکروں کی فراہمی کا آغاز کردیا

فیصل آباد: (ملت آن لائن)محکمہ لائیو سٹاک نے افزائش نسل میں اضافہ کیلئے مناسب قیمت پر اعلیٰ اوصاف کے حامل بکروں کی فراہمی کا آغاز کردیاہے ۔ ماہرین نے مویشی پال حضرات ، لائیو سٹاک فارمرز ، دیہی کاشتکار اور بکراپالنے کے خواہشمند افراد محکمہ لائیو سٹاک کے فارمز پر تیار کردہ اعلیٰ اوصاف کے حامل بکرے حاصل کرکے بکروں و بکریوں کی افزائش نسل میں بہترین اضافہ یقینی بناسکتے ہیں۔محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ اعلیٰ اوصاف کے حامل بکروں کی فراہمی سے گوشت و دودھ دونوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک نے بکری و بکرے پال حضرات کیلئے خصوصی مشاورتی خدمات کا بھی آغاز کررکھا ہے جہاں سے انہیں مفید معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بکری پال حضرات باڑہ بنانے اور چرائی سمیت بھیڑ بکریوں کو خوراک کی فراہمی کیلئے بھی محکمہ لائیو سٹاک کے دفاتر یا ماہرین کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔