پنجاب حکومت

محکمہ لیبر و انسانی وسائل حکومت پنجاب

ترقیاتی سکیمیں 2008-16ء
* وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے بچوں سے مشقت کی ممانعت کے آرڈیننس 2016ء کی منظوری دی ۔جس کے تحت صوبہ بھر کے بھٹوں پر 14سال اور اس سے کم عمر بچوں کی مشقت ایک جرم قرار دیا گیا ہے جس کے خلاف ورزی پر بھٹہ مالک کو چھ ماہ تک قید اور پچاس ہزار روپے سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانے کے علاوہ بھٹہ سیل کئے جانے کی سزا کا سامنا کرنا ہو گا ۔محکمہ لیبر نے خلاف ورزی کی نشاندہی کے لئے ہیلپ لائن 0800-55444بھی قائم کی ہے ۔
* ا س کے علاوہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ذریعے ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ایک خصوصی پیکج کی منظوری دی ہے جس کے تحت بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جا رہا ہے ۔انہیں مفت تعلیم ،کتابیں ،یونیفارم ،جوتے اور سٹیشنری کے علاوہ ایک ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے سہ ماہی تین ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے پر بھٹہ مزدور خاندان کو دو ہزار روپے حوصلہ افزائی کے لئے دیئے جائیں گے اور دو ہزار روپے کی ادائیگی کا یہ سلسلہ بچے کے ہر نئی کلاس میں جانے تک جاری رہے گا ۔
* وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے بھٹہ مزدوروں کو بھٹہ مالکان کی طر ف سے جبری مشقت ،زیادتی اور استحصال سے بچانے کے لئے مزید ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھٹہ مزدور اور مالک کے درمیان ملازمت کو تحریری شکل میں لانے کو لازمی قرار دیا ہے نیز اب بھٹہ مزدور طے شدہ تنخواہ کا صرف چھ ماہ کا ایڈونس ہی لے سکے گا اور واپسی کی شرائط بھی تحریر میں لائی جائیں گی تا کہ بھٹہ مزدور مقرر کردہ ایڈوانس سے زیادہ رقم لیکر بھٹہ مالک کی طرف سے جبری مشقت کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکے۔
* وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں پہلی بار بھٹہ خشت کی درست تعداد بارے سروے محکمہ لیبر نے انجام دیا جس کے تحت پنجاب میں بھٹہ خشت کی مجموعی تعداد 6090سامنے آئی جہاں ان کے آؤٹ آف سکول بچوں کی مجموعی تعداد 23642کے قریب تھی جنہیں ایک مہم کی صورت میں بھٹہ خشت کے دو کلو میٹر دائرہ کے اندر واقع سکولوں میں داخل کروانے کے اقدامات کئے گئے اور ابتک22368بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جاچکا ہے ۔
* وزیر اعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر سے چائلڈ لیبراور جبری مشقت کے خاتمہ کے لئے5159.629 ملین روپے کی لاگت سے ایک کثیر المقاصد مربوط منصوبہ شروع کیا گیاہے جس کے ذریعے نادار مزدور طبقے کے لئے بہتر روزگار کی فراہمی اور مزدوروں کے استحصال کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ۔یہ منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور جون 2021ء میں مکمل ہو گا۔
* محکمہ لیبر و انسانی وسائل نے123.637 ملین روپے کی لاگت سے صوبہ پنجاب کے بھٹہ خشت سے جبری مشقت کے خاتمہ کے لئے منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ۔
* محکمہ لیبر و انسانی وسائل حکومت پنجاب کے تحت پنجاب ایمپلائمنٹ ٹرینڈ رپورٹس، لیبر انسپکشن کی کمپیوٹرائزیشن اور آن لائن جاب پورٹل کی تشکیل کے لئے65.272 ملین روپے کی لاگت سے لیبر مارکیٹ انفارمیشن اینڈ ریسورس سینٹر کا منصوبہ شروع کیا ہے جس پر کام جاری ہے ۔
* صوبہ پنجاب کے چار اضلاع میں چائلڈ لیبرکی بدترین اشکال کے خاتمے کے منصوبے کے تحت 180.832 ملین روپے سے منصوبہ جاری ہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں کام کر رہی ہیں ۔
* پنجاب کے چار اضلاع میں جبری مشقت کے خاتمے کے منصوبے کو توسیع دیتے ہوئے 196.987ملین روپے کی لاگت سے منصوبہ جاری ہے ۔
* نئی اوزان وپیمائش کی معیاری لیبارٹریوں کی فراہمی ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف لیگل میٹرولوجی کی تشکیل اورکیپسٹی بلڈنگ کے لئے119.102ملینروپے سے منصوبہ شروع کیاگیا تا ہم اس منصوبے کو اب محکمہ انڈسٹریزکے سپرد کر دیا گیا ہے ۔
* لیبر سٹینڈرڈز سے مطابقت پیدا کرنے کے لئے صنعتوں کی کیپسٹی ڈویلپمنٹ کامنصوبہ134.16 ملین روپے سے جاری ہے ۔
پنجاب ورکرزویلفیئر بورڈ:
* پنجاب ورکرزویلفیئر بورڈنے 2012ء میں 2177.2 ملین روپے کی کثیر لاگت سے 1296 کثیر المنزلہ فلیٹ پر مشتمل لیبر کالونی ڈیفنس روڈ لاہور تعمیر کی ہے جس میں تمام ضروریات زندگی اور بنیادی سہولیات کے علاوہ لڑکوں و لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ ہائی سکول، کمیونٹی سنٹر، مسجداور طبی مراکز بھی قائم ہیں۔
* محکمہ محنت وانسانی وسائل کے تحت پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ نے 156.44ملین روپے کی لاگت سے محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے 100 بستروں پرمشتمل ورکرز ویلفیئر ہسپتال قائم کیا ہے ۔
* پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ نے 2010ء میں 407.089 ملین روپے کی لاگت سے لیبر کالونی مظفر گڑھ تعمیر کی جس میں 303سنگل سٹوری گھر محنت کشوں ومزدوروں کو بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کئے گئے ہیں۔
* پنجاب ورکرزویلفیئر بورڈ کی جاری سکیموں کے تحت 992 کثیر المنزلہ فلیٹس و دیگر سہولیات پر مشتمل ورکرز ویلفیئر کمپلیکس ملتان کی تعمیر کے لئے3017.847 ملین روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ۔ یہ منصوبہ 2017ء میں مکمل ہو جائے گی ۔
* اسی طرح 208کثیر المنزلہ فلیٹس ودیگر سہولیات پر مشتمل لیبر کالونی واربرٹن 926.126 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے ۔ یہ منصوبہ اسی سال مکمل ہو جائے گی۔
* وزیر اعلی محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈکے زیر اہتمام2912 کثیر المنزلہ فلیٹس اور دیگر سہولیات پرمشتمل ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندرانڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون پر7781.87ملین روپے سے منصوبے کا افتتاح اسی سال ہوا ۔ یہ منصوبہ 2018ء میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔
* اسی طرح راولپنڈی کے محنت کشوں و مزدوروں کے لئے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر حکومت
پنجاب نے 2459.802 ملین روپے کی لاگت سے لیبر کالونی ٹیکسلا کا منصوبہ بنایا ہے جو 2018 ء میں مکمل ہو گا ۔
پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ:
* 13.35 ملین روپے سے سوشل سیکورٹی ہسپتال اسلام آباد میں مسنگ ودیگر سہولیات کی فراہمی مکمل ۔
* 4.30 ملین روپے سے سوشل سیکورٹی ڈسپنسری شاہدرہ کی تکمیل ۔
* 4.30 ملین روپے کی لاگت سے سوشل سیکورٹی میٹرنٹی سنٹرفیصل آبادکی تکمیل ۔
* 19.20 ملین روپے سے نوازشریف سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان روڈ کی اپ گریڈیشن مکمل۔
* 24.79ملین روپے کی لاگت سے رحمۃالعالمین کارڈیک سنٹر کے کارڈیک بلاک کی تعمیر مکمل ۔
* 23.16ملین روپے سے سوشل سیکورٹی ہسپتال گوجرانوالہ میں نرسری ، گائنی بلاک، لیبارٹری و مختلف بلاکس کی تکمیل۔
* 4.47 ملین روپے سے سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس کے اضافی بلاک جبکہ 2.13 ملین روپے سے سوشل سیکورٹی ہسپتال فیصل آبادکے نیو نیٹل نرسری بلاک کی تعمیر مکمل ۔
* 72.20 ملین روپے سے سوشل سیکورٹی میڈیکل سنٹر ڈیفنس لیبر کالونی ، 28.76ملین روپے سے سنٹرل میڈیکل سٹور ڈیفنس لیبر کالونی کی تعمیر مکمل ۔
* 5.98 ملین روپے سے سوشل سیکورٹی ہسپتال کوٹ لکھپت کے گائنی بلاک جبکہ 49.90 ملین روپے سے سوشل سیکورٹی ہسپتال فیصل آباد کے سرجیکل اور گائنی وارڈز کی تعمیر مکمل۔
* 26.91 ملین روپے سے شیخوپورہ کے سوشل سیکورٹی آفس کی تعمیر مکمل ۔
* سوشل سیکورٹی کی جاری سکیموں میں 45.62 ملین روپے سے فیصل آباد کے سوشل سیکورٹی ہسپتال میں ڈاکٹرزہوسٹل، ایڈمن بلاک اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر ، 22.55 ملین روپے سے رحمۃ العالمین بلاک،سوشل سیکورٹی ہسپتال فیصل آبادمیں لائبریری بلاک کی تعمیر ،25.24 ملین روپے سے سوشل سیکورٹی ہسپتال فیصل آبادمیں آڈیٹوریم، 33.86 ملین روپے سے اسی جگہ لیکچراور تھیٹر بلاک جبکہ 46.28ملین روپے سے اسی ہسپتال میں پتھالو جی ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر بھی جاری ہے ۔