پنجاب حکومت

میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا:شہبازشریف

لاہور27ستمبر:وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے نئی قسط کے اجراء پر چین کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ایگزم بنک کی جانب سے منصوبے کیلئے اربوں روپے کی قسط پاکستان کو ملنا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت اور ان کی پالیسیوں اور پنجاب حکومت پر چین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہمیٹرو ٹرین منصوبے کے بعض مخالفین نے مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے کے بارے میں بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا۔ چین کی حکومت اور قیادت نے منصوبے کیلئے تسلسل کے ساتھ فنڈز کی فراہمی یقینی بنا کر پاکستان کیساتھ اپنی بے مثال دوستی کا حق نبھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے منصوبے کیلئے تسلسل کے ساتھ فنڈز کی فراہمی ان عناصر کیلئے سبق ہے جو عام آدمی کو سہولتیں دینے کے مخالف ہیں۔اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان کی تاریخ کا منفرد اور بڑا منصوبہ ہے جس میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر اعظم نے اورنج لائن میٹروٹرین کو پاکستان کیلئے تحفہ قرار دیا تھااور پاکستان کے عوام چین کے اس تحفے کو کبھی فراموش نہیں سکتے۔ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور یہ منصوبہ دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا آئینہ دار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہمفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے کی مخالفت دراصل عام آدمی کی خوشحالی کی مخالفت ہے،عام آدمی کا ائیر کنڈیشنڈ اور آرام دہ ٹرانسپورٹ پر پورا حق ہے اور پنجاب حکومت میٹروٹرین کے منصوبوں کے ذریعے یہ حق انہیں دے رہی ہے۔