پنجاب حکومت

نوازشریف کنگ تھے، ہیں اور رہیں گے، زعیم قادری

نوازشریف کنگ

نوازشریف کنگ تھے، ہیں اور رہیں گے،زعیم قادری

لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کنگ تھے، ہیں اور رہیں گے، کوشش کی گئی نوازشریف کوبغیرتلوار میدان میں اتارا جائے، جو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتا اسے پارلیمنٹ میں بیٹھنے بھی نہیں دینا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پری پول رگنگ کے باوجود ن لیگی ایم پی اےمتحرک ہیں، مسلم لیگ کے امیدوار کو آزاد لڑانے پر پری پول رگنگ کی گئی ہے، آمرکے احکامات کی توسیع اورپی سی او ججز کے احکامات مانے جاتے ہیں۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کنگ تھے، ہیں اور رہیں گے، کل سب دیکھیں گے گجرات میں لاکھوں کامجمع ہوگا، لوگ گجرات میں نوازشریف کوسننے آئیں گے۔ سینیٹ انتخابات لے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کو بھی ٹکٹ جمع نہیں کرانا دیا گیا، جیتنے کے بعدامیدوار ن لیگ کے پلیٹ فارم پر آجائیں گے، جو سینیٹ کے لیے لوگ منتخب کیے گئے ہیں وہ نوا زشریف کے سپاہی ہیں۔
نوازشریف کےساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا‘ مریم اورنگزیب
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے آج ووٹ بھی کاسٹ نہیں کیا، عمران خان کبھی پارلیمنٹ کو گالی دیتے ہیں کبھی پارلیمنٹیرینز کی تضحیک کی ، جو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتا اسے پارلیمنٹ میں بیٹھنے بھی نہیں دینا چاہیے۔ یاد رہے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ کہ نوازشریف وزارت عظمیٰ کے سرکا تاج ہیں، قوم نواز شریف کوتین بار اقتدار میں لے کرآئی، نوازشریف کی ذات پاکستان مسلم لیگ ن تک محدود نہیں ہے۔