پنجاب حکومت

‘نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو دنیا میں ملک کی کیا عزت رہ جائیگی؟’

‘نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو دنیا میں ملک کی کیا عزت رہ جائیگی؟’

لاہور: (ملت آن لائن) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیسی شخصیت کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو دنیا میں ملک کی کیا عزت رہ جائے گی؟، عزت لینے کیلئے عزت دینا بہت ضروری ہے۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 450 افراد کو پولیس مقابلوں میں مارنے والے راؤ انوار کے ایک خط پر ریلیف دیا جا رہا ہے اور اس کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف کو اپنی بیمار اہلیہ سے ملنے کا حق دینے سے بھی انکار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں نواز شریف کا بیانیہ جیت کا سبب بنا کیونکہ وہ عوام کے ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنے عمل کی وجہ سے لودھراں کا الیکشن ہارے۔