پنجاب حکومت

نیب لاہور نے 9.8ملین روپے کے فراڈ کے کیس میں مفرور ملزم رضوان ممتاز کو گرفتار کر لیا

لاہور: (ملت آن لائن)نیب لاہور نے 9.8ملین روپے کے فراڈ کے کیس میں مفرور ملزم رضوان ممتاز کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔نیب ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب نے مفروران کی فوری گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے جس کے بعد نیب لاہور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2015 سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔نیب ذرائع کے مطابق ملزم پر عوام سے 9.8 ملین روپے بٹور کر فرار ہونیکا الزام ہے ،ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کمپیوٹرز کے سپیئرپارٹس کی درآمدی مد میں عوام سے خطیر رقوم بٹورتا رہا۔ملزم کیخلاف نیب حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے احتساب عدالت کے روبرو 2015 میں ریفرنس داخل کیا گیا تھا ۔نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے تمام مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم رضوان کا بھائی شریک ملزم عثمان ممتاز پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ملزم رضوان ممتاز کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیاہے۔