پنجاب حکومت

ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت نہیں، رانا ثنا اللہ

ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت نہیں، رانا ثنا اللہ
لاہور:(ملت آن لائن) صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ترمیمی بل بروقت الیکشن کے لیے پاس کیا گیا۔ اگر پیپلز پارٹی الیکشن کے بروقت انعقاد میں رکاوٹ بنی تو وہ جمہوریت مخالف قوتوں کو خوش کرے گی۔ امید ہے پیپلز پارٹی اپنا جمہوری کردار ادا کرے گی۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت ہے اور نہ ہی نواز شریف کو آصف علی زرداری کے سہارے کی۔ اگر کسی کو ضرورت ہے تو سسٹم کو ضرورت ہے۔ زرداری صاحب پر الزام ہے کہ انھوں نے پیپلز پارٹی کو ڈبویا۔ اب وہ کسی اور کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بجائے جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر تلے ہیں۔ امید ہے کسی کو خوش کرنے کی خاطر آصف زرداری یہ رویہ نہیں اپنائیں گے۔