پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی کمپنی کے صدر کی ملاقات

لاہور:ملت: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں چینی کمپنی کے صدروینگ تاؤ (Mr. Wang Tao) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی کمپنی نے پنجاب میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی کمپنی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں اور چین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیو ں پر پہنچا دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پنجاب حکومت اس ضمن میں ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ چینی کمپنی کے صدر وینگ تاؤ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے او رہم یہاں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی پنجاب میں گاڑیاں بنانے کا پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔