پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب کا تپ دق (ٹی بی ) سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تپ دق (ٹی بی ) سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ تپ دق کے دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس مرض سے بچاؤ اور علاج معالجے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے اورٹی بی کے علاج کے لئے ادویات، اچھی غذا اورصحت مند ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹی بی کا خاتمہ اوراس کے علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کو علاج ، تشخیص اورادویات کی مفت سہولت میسرہے۔انہوں نے کہاکہ ٹی بی جیسی متعدی بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے۔ صحت عامہ کے شعبہ کے متعلقہ ماہرین کو ٹی بی کی روک تھام کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔