پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں ٹیچر کو زندہ جلا نے کا نوٹس ،رپورٹ طلب

لاہور/ملتان (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میں اسکول ٹیچر کو جلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔آر پی او ملتان اعظم تیموری سے رپورٹ طلب کرلی۔دوسری طرف پولیس نے خاتون کے شوہر اقبال کو حراست میں لے لیا۔ ملتان کے تھانہ مخدوم رشید میں ہولناک واقع پیش آیا ہے جس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک اسکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چارپائی کے ساتھ باندھ کر آگ لگا دی۔ خاتون کے جسم کا 95 فیصد حصہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقع کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ملتان اعظم تیموری سے رپورٹ طلب کر لی جس پر اعظم تیموری نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ۔ پولیس نے خاتون کے شوہر اقبال کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کے شوہر اقبال نے پروین سے دس سال قبل دوسری شادی کی تھی۔ اقبال نے الزام لگایا ہے پروین کو سوتیلے بچوں نے قتل کیا۔ پولیس نے قانونی کاروائی کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا ۔