پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کا آتشزدگی کے واقعہ نوٹس

لاہور:(ملت) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مصری شاہ میں ایک گھر کے اندر آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔