پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کا معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کی اہلیہ کے انتقال پراظہارتعزیت

لاہور:(ملت): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ممتاز کالم نگار عبدالقادر حسن کی اہلیہ و معروف پنجابی رائٹر رفعت عبدالقادر حسن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔