پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کا میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

لاہور :ملت: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کو آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مصباح الحق نے آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔مصباح الحق نے ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور گراؤنڈ میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کا ملنا بڑا اعزاز ہے اورقوم کو کرکٹر مصباح الحق کی کارکردگی پرفحر ہے۔