پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کی آنکھیں نمناک ہو گئیں

لاہور: (ملت): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مقتول ثاقب کے والدمحمد نذیر اوروالدہ وزیراں بی بی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے وعدہ کیاکہ میں خود آپ کو انصاف دلاؤں گا۔وزیراعلیٰ نے مقتول کے والدین سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔ افسوسناک واقعہ کی تفصیلات جان کران کی آنکھیں نمناک ہو گئیں۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کو دلاسہ دیااور کہاکہ آپ فکر نہ کریں، ہر صورت انصاف ہوگا اور ملزمان قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔وزیراعلیٰ قتل کیس کی تفتیش پر مامورانویسٹی گیشن افسران کی جانب سے مقتول کے والدین سے رابطہ نہ رکھنے پر سخت برہم ہوئے اور اس رویے کو انصاف کے خلاف قراردیا۔