پنجاب حکومت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تربت سانحہ کی مذمت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تربت سانحہ کی مذمت
لاہور:(ملت آن لائن) بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے افراد کے ورثا کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن عناصر نے معصوم لوگوں کی زندگیاں چھینی، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ معصوم لوگوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پنجاب پولیس اس ضمن میں ایف آئی اے کے ساتھ مل کر ایسے جعلی ٹریول ایجنٹس کا قلع قمع کرے گی۔ پنجاب اور وفاقی حکومت مل کر اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں 15 افراد کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔ اس دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ اس سانحہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

معصوم لوگوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پنجاب پولیس اس ضمن میں ایف آئی اے کے ساتھ مل کر ایسے جعلی ٹریول ایجنٹس کا قلع قمع کرے گی۔ پنجاب اور وفاقی حکومت مل کر اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں 15 افراد کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔ اس دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے افراد کے ورثا کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن عناصر نے معصوم لوگوں کی زندگیاں چھینی، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔