پنجاب حکومت

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پی ٹی آئی پر تنقید

لاہور(ملت + آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی منفی سیاست پر کڑی تنقید کی ۔ وزیر اعلی اپنے خطاب کے دوران جب پی ٹی آئی پر افراتفری کی سیاست کے حوالے سے تنقید کر رہے تھے تو اچانک لائٹ چلی گئی اور ہال میں اندھیرا ہو گیا جس پر وزیر اعلی نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ابھی تو پی ٹی آئی کا نام ہی لیاہے تو اندھیرا ہو گیا ہے جس پر ہال میں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجا کر وزیراعلی کی تائید کی ۔ وزیر اعلی کا کہنا تھاکہ میں غلط تو نہیں کہتاکہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے اجالوں کو اندھیروں میں بدلنا چاہتی ہے اور یہ جماعت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کی دشمن ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کا نام لیا تو اندھیرا چھا گیاہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پی ٹی آئی ’’میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا‘‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔ حالانکہ وزیر اعظم نے قانون کی حکمرانی کے لئے اعلی ترین مثال قائم کی ہے اور یہ اس کو بھی ٹھکرا رہے ہیں ۔