پنجاب حکومت

وزیر اعلیٰ مشیر عائشہ سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منیر کی ملاقات

سرگودھا (ملت + اے پی پی) وزیر اعلی پنجاب کی مشیر عائشہ صغریٰ سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع سرگودہا کے صدر منیر ملک اورسرپرست شیخ اظہر محمود نے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں سرگودہا آنے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے عائشہ صغریٰ نے کہا کہ انشاء اللہ وہ جلد ہی سرگودہا کا دورہ کریں گی ۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس فوٹو گرافر شعبہ صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پریس فوٹو گرافر محنت اور مشکل کام کرتے ہیں اور انہیں بعض اوقات بہت سے خطرات کا بھی سامنا کرنا پرتا ہے کیونکہ کوئی بھی نا گہانی حالات ہوں ،فوٹو گرافرز فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہیں اور اپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض سر نجام دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوں نے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سرگودہا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر منیر ملک نے عائشہ صغریٰ کوپریس فوٹو گرافرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔