پنجاب حکومت

وزیر اعلیٰ پنجاب سے تاتارستان کے صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے تاتارستان کے صدر رستم منی فانوف کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ‘ دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سے تاتارستان کے صدر رستم منی فانوف نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تاتارستان کے صدر کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ دورہ سے پاکستان اور تاتارستان کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا۔ ہمیں باہمی رشتوں اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ صدر تاتارستان رستم منی فانوف نے کہا کہ لاہور آ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ ہم نے مل کر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیناہے۔