پنجاب حکومت

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شرےف سے برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ کی ملاقات

اسلام آباد(ملت + آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف سے پیر کو اسلام آباد میں برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی،ملاقات مےںپنجاب میں سکیورٹی اور امن و امان کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کےاگےا۔برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لائق تحسین اقدامات کئے ہیںاوردہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف پنجاب حکومت نے موثر قانون سازی کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔برطانےہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ نے کہا کہ برطانوی حکومت پنجاب مےں دہشت گردی وانتہاءپسندی کے خاتمے کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دےکھتی ہے اوراس ضمن مےں پنجاب حکومت کو برطانےہ کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شرےف نے برطانےہ کے نےشنل سکےورٹی اےڈوائزرسرمارک لائل گرانٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن، ترقی، خوشحالی اور سلامتی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں ۔ شہریوں کی جا ن و مال کے تحفظ اوردہشت گردی و انتہاءپسندی کے قلع قمع کےلئے پولیس اور سکےورٹی اداروں کوجدےد تربےت سے لےس کےاگےا ہے اورپنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی فورس بھی تشکےل دی ہے جو دہشت گردوںاورانتہاءپسندوں کے خلاف موثر انداز مےں برسر پےکار ہے۔ پنجاب حکومت پولیس اور سکےورٹی اداروں کی استعدادکار بڑھانے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔لاہور مےں جنوبی اےشےاءکے سب سے بڑے سےف سٹی پراجےکٹ کا بھی آغاز کردےاگےا ہے اور اس اہم ترےن منصوبے کو پنجاب کے دےگر چھ بڑے شہروں تک وسعت دی جائے گی ۔ پنجاب حکومت جدےد ٹےکنالوجی سے استفادہ کرکے شہروں کو محفوظ بنا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں معاشی استحکام ، ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے فول پروف سکےورٹی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور پولیس فورس کی جدید خطوط پر تربیت اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی سے صوبے میں انسداد دہشت گردی اور جرائم کی وارداتوں کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل ہو ئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ مےں افواج پاکستان، پولیس اور سکےورٹی اداروںکے افسروں اورجوانوں نے لازوال قربانےاں دی ہےں اور سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ جدو جہد سے دہشت گردی پر قابو پانے کے اقدامات کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے ہم سب نے مل کر عہدہ برآ ہونا ہے۔آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کے باعث پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ سماجی ترقی اور سکیورٹی اداروں کی تربیت کےلئے برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس سلسلے میں برطانیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مختلف شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی راوبط کے فروغ کےلئے کی جانےوالی دو طرفہ کوششوںسے تعلقات مےں اضافہ ہورہاہے۔برطانوی سفےر تھامس ڈریو نے پنجاب میں ترقی،خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوںکےلئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی اوربالخصوص دہشت گردی کے خاتمے کےلئے قانون سازی ، خواتین کی ترقی اور معاشی سرگرمیوںکے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔ پاکستان میں برطانوی سفیر تھامس ڈریوThomas Drew) (Mr.، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوعہ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ،چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پولیس پنجاب اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے انفارمیشن اینڈ کلچر محمد مالک بھی اس موقع پر موجود تھے۔