پنجاب حکومت

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

لاہور :(ملت آن لائن) وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا اور کہا منصوبے کے افتتاح سے بجلی بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب سردارمحمد عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جس کی مجموعی پیدواری صلاحیت 7.64 میگا واٹ ہے۔

منصوبے کی تکمیل پر 3 ارب 97 کروڑ 23 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، مرالہ پاور پروجیکٹ سے سالانہ 381.64 ملین روپے مالیت کی 43.37 گیگا واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری توانائی پنجاب عامر جان نے مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر وزیر اعلی کو بریفنگ بھی دی۔

افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ ہیڈ مرالہ پاور پراجکیٹ کے افتتاح سے بجلی کے بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی، پسرور اور ہیڈ مرالہ روڈ کی تعمیر کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے لئے اکنامک زون بنایا جائے گا۔ میرا پہلا دورہ سیالکوٹ ہے، میں اپنے گھر نہیں گیا یہاں آیا ہوں۔

ہم ملکی ترقی کے لئے ڈویژن اور پھر ڈسٹرکٹ سطح پر جائیں گے اور کیبنٹ میٹنگ کو ڈویژن سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔