پنجاب حکومت

وزیر اعلی نے آمد کے فوراً بعد ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی آمد کے فورا بعد 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ کنٹرول روم کو 500 کے وی ٹرانسمشن لائن سے منسلک کر دیا گیا ہے *وزیر اعلی نے گیس ٹربائنز اور جنریٹر کا بھی معائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار پر خوشی کا اظہار کیا*وزیر اعلی سیڑھیاں چڑھ کر چار منزل اوپر کنٹرول روم تک گئے اور وہاں پر جدید نظام کا جائزہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا*وزیر اعلی نے منصوبے کیلئے بنائے جانے والے کولنگ تالاب کا بھی معائنہ کیا*وزیر اعلی نے چینی انجینئرز اور ورکرز سے بھی ملاقات کی اور منصوبے پر انتہائی تیز رفتار پیشرفت پر ان کے جذبے اور محنت کی تعریف کی *وزیر اعلی نے چین کے نئے سال کی آمد پر چینی انجینئر ز اور ورکرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ خوشی کے تہوار کے موقع پر آپ کا پاکستان کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام جاری رکھنا تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا*وزیر اعلی شہباز شریف ، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے ربن کاٹ کر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے کوئلہ لیکر آنے والی پہلی ٹرین کا خیر مقدم کیا*وزیراعلی نے ٹرین سے کوئلہ اتارنے کے عمل کا مشاہدہ کیااور تالیاں بجا کر پاکستان ریلویز کے افسرو ں اور عملے کو مبارکباد دی۔وزیراعلی شہباز شریف ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے کوئلے کی پہلی ٹرین کی پراجیکٹ سائٹ پر آمد کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔