پنجاب حکومت

وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں کی جامع رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب نے تمام صوبائی محکموں کو 2013سے2017تک کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی جامع رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کر دےئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کے احکامات پرتمام صوبائی محکمے دو ہزار تیرہ سے سترہ تک کے تمام مکمل ، نامکمل اور جاری منصوبوں اور ان کی مد میں جاری کیے جانے والے بجٹ ، اور استعمال شدہ بجٹ کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائینگے، صوبے میں ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ تیز کر دی گئی ہے تاکہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں پورا کیا جاسکے اور تاخیر کے شکار منصوبوں کو بہتر حکمت عملی اپنا کر جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔