پنجاب حکومت

پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے رہیں گے: شہباز شریف

صاف پانی فراہمی

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ لاہور میں دھماکا پاکستان دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے اور ہم پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے رہیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہورمیں دھماکا پاکستان دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے لیکن بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتیں، پولیس افسروں اوراہلکاروں نیعظیم مقصد کیلئے قربانی دی جب کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور شہریوں کی شہادت پر بھی دلی صدمہ ہوا ہے۔ پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابرکی شریک ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ قوم شہدا کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشت گرد انسانیت کے سفاک دشمن ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والے کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے، دہشت گردوں کیناپاک وجود سے پاک سرزمین کوپاک کرکے رہیں گے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ضرورسرخروہوگی۔