پنجاب حکومت

پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور
لاہور:(ملت آن لائن) عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد حکومتی رکن وحید گل نے پیش کی جس کے متن میں ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آئین پاکستان نے اس عقیدے کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔ قرار داد کے متن میں تحریر ہے کہ مسلمان طلبہ و طالبات کے لئے عقیدہ ختم نبوت کا مضمون لازمی قرار دیا جائے اور صوبائی و وفاقی حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے متفقہ طور پر بلیک فرائیڈے کے بچت بازاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جمعہ کا دن مسلمانوں کے لئے مقدس ہے لہذٰا بلیک فرائیڈے پر پابندی عائد کرکے اس ایونٹ کو منانے والوں کو مجرم تصور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔