پنجاب حکومت

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

* پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کے تحت پنجاب کے 36ضلعوں کے19لاکھ سے زائدمستحق طلبا ء و طالبات کوتقریباً6 ہزار ایک سو پارٹنر سکولوں کے توسط سے میٹرک تک مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ ان طالبعلموں میں 45فیصدتعدادطالبات کی ہے۔اس ضمن میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آؤٹ آف سکول/ڈراپ آؤٹ بچوں کی تعلیم کا 6سالہ منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 2018تک 28لاکھ ضرورت مند بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
* تعلیمی سال 2015-16 کے دوران اڑھائی لاکھ سے زائد ضرورت مند بچوں کو پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔
* وزیر اعلی روڈ میپ پروگرام کے تحت100فیصد انرولمنٹ اہداف کے حصول میں پیف اہم کردار کر رہی ہے۔
* وسائل کی کمی کی بناء پر آؤٹ آف سکول اور ڈراپ آؤٹ بچوں کی پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کا اجراء کیاگیا ہے۔
* پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طالب علموں کا ریکارڈ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ماہانہ بنیادوں پر الیکٹرانک حاضری کا جدید نظام بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کی ماہانہ حا ضری کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے لی جاتی ہے ۔
* پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تربیتی پروگرامز کے توسط سے ایک لاکھ 40ہزارسے زائداساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کی جاچکی ہے۔
* پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں انتہائی منظم مالیاتی کنٹرول میکنزم، مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مربوط آڈٹ سسٹم نافذہے۔
* پارٹنر سکولوں کا معیار تعلیم برقرار رکھنے کے لیئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے جدید نظام کا اجراء کیا گیاہے ۔
* لاہور ، ملتان اور چکوال کے 25 منتخب پارٹنر سکولوں میں انٹرایکٹیو کلاس روم ٹیکنالوجی کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کردیاگیاہے۔
* ایجوکیشن وؤچر سکیم کے تحت 5ہزارضرورت مند بچوں کے لیئے ایوننگ کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء لاہور اور ملتان میں کیا گیاہے۔
* پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چولستان کے 75غیر رسمی تعلیمی اداروں کو اپنا (Adopt) لیا ہے، اس سے ان سکولوں کے6ہزارسے زائد طالب علموں کو مفت تعلیم ملی ہے جبکہ اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہواہے۔
* پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چولستان کے وسیع وعریض صحرائی علاقوں میں آباد خانہ بدوش گھرانوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے موبائل سکولنگ پراجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے شروع کردہ اس پراجیکٹ کے تحت بہاولپور ڈویژن کے تین اضلاع پر محیط چولستان کے صحرائی علاقوں کے خانہ بدوشوں کے بچوں کی سہولت کے لئے دس موبائل سکول کھولے گئے ہیں ۔ان سکولوں میں دس ہزار بچوں کی تعلیم کاٹارگٹ مقرر کیا ہے جبکہ کلاسوں کا اجراء جنوری2016 سے کر دیا گیا ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہ کے علاوہ موٹر سائیکل اور پٹرول کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔
* پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبائی محکمہ تعلیم کے ایک ہزار غیر فعال Low performing))سکولوں کو پبلک پرائیوئٹ پارٹنر شپ کے تحت غیر تجارتی / غیر منافع بخش بنیادوں پر چلانے کے لئے پبلک سکول سپورٹ پروگرام لانچ کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستند اور فعال غیر سرکاری فلاحی تنظیموں اور نجی پارٹنرزکے ذریعے ان سکولوں میں طالب علموں کو مفت و معیار ی تعلیم مہیا کی جائے گی۔
* طالبعلموں کی شخصیت کی مثبت کی نشوونما کے لیئے ” چائلڈفرینڈلی سکولنگ ” کے علاوہ پارٹنر سکولوں کو نصابی و لائبریری کتب کی مفت فراہمی۔
* پارٹنر ہائی سکولوں کو سائنس لیبارٹریوں و کمپیوٹرز کی خریداری کے لیئے آسان قرضہ جات کی فراہمی۔
* پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خواتین سٹاف کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیئے ڈے کئیر سینٹر کے قیام کے منصوبے کے علاوہ خواتین سٹاف کے لیئے موافق ماحول کی فراہمی سے انہیں فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملاہے ۔
* پارٹنر سکولوں میں حاضری کا مجموعی تناسب 90فیصد سے زائدہے۔
* صوبائی محکمہ خصوصی تعلیم کے اشتراک سے معمولی نوعیت کی جسمانی معذوری کا شکار خصوصی بچوں کی مفت ومعیاری تعلیم کے لیئے لاہور، ملتان، وہاڑی، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کردیاگیاہے۔اس پروجیکٹ کے تحت ماسٹر ٹرینرز کو خصوصی تربیت مہیا کی گئی ہے۔اسی طرح ملتان ، مظفر گڑھ اور لودھراں میں بھٹہ مزدوروں اور دیگر ضرورت مند گھرانوں کے بچوں کی مفت تعلیم کے پروجیکٹ کے تحت غیر سرکاری فلاحی تنظیموں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
* پارٹنر سکولوں کی جی آئی ایس میپنگ کے ذریعے ڈیٹا انٹری کی گئی ہے تاکہ تعلیمی پسماندگی کا جلد خاتمہ ہو۔
* جائیکا کی جانب سے ایوننگ سکولنگ پروجیکٹ کے لیئے مفت کتب کی فراہمی۔
* کاروباری سماجی ذمہ داری کے تحت مختلف تجارتی اداروں و ملٹی نیشنل کی جانب سے پیف پارٹنر سکولوں کے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی مسلسل جاری ہے۔
* لمز یونیورسٹی کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے بارے میں طالبعلموں کی آگاہی کے لیئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے۔
* آؤٹ آف سکول بچوں کی نشاندہی کے لیئے جدید سافٹ وےئر کی فراہمی سے ایسے بچوں کی سکول واپسی ممکن ہوئی ہے۔