پنجاب حکومت

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنی ویب سائٹ پر موجود سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کومزیدفعال کردیاہے،ترجمان

لاہور۔(ملت آن لائن)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں میں داخل بچوں کے آن لائن ڈیٹا کے آسان اندراج کے لیے اپنی ویب سائٹ پر موجودسٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کویوزر فرینڈلی اورمزید فعال کردیا ہے ۔ سکول مالکان کی سہولت کی غرض سے موجودہ سال طلباء و طالبات کی متعلقہ معلومات کے اندراج کے لیے ویب سائٹ کوبہتر انداز میں فعال کیا گیا ہے تاکہ بوقت ضرورت ڈیٹا کے حصول جلد ممکن ہو ۔ پیف ترجمان کے مطابق کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئی ویب سائٹ میں بچوں کی تاریخ پیدائش،تاریخ داخلہ کی آپشنز کو تبدیل کر کے بہتر بنایا گیا ہے جبکہ طالب علم کی ماں کے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازمی نہ ہوگا جبکہ آپشنل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اساتذہ کے کوائف کے آن لائن اندراج کی سہولت اب مزید بہتر کی گئی ہے اور پرنسپل حضرات کو اس ویب سائیٹ سے معلومات پرنٹ کے حصول کے لیے پرنٹ بٹن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔نئی ویب سائٹ www.pefsis.edu.pkکیلنک پر دستیا ب ہے ۔مزید برآں سکول مالکان و پرنسپل حضرات اپنے مسائل کے حل کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر میں رابطہ بھی کر سکتے ہیں،اس ضمن میں سکول پارٹنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کی تجاویزکو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔