پنجاب حکومت

پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کی کوئی قوم فروغ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی۔اہل دانش تعلیم کے شعبے میں خرچ ہونے والے وسائل کو قوموں کے مستقبل کے لئے سب سے اچھی سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں ۔اسی حقیقت کے پیش نظر رواں مالی سال کے دوران پنجاب حکومت نے کل بجٹ کا تقریبا27فیصد تعلیم کے شعبے پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ۔چنانچہ صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طور پر 310ارب 20کروڑ روپے تعلیم کے مختلف شعبوں پر اس سال خرچ کئے جا رہے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تعلیمی شعبے میں ہونیو الی پیش رفت کی نگرانی بذات خود کرتے ہیں ۔
میگا پراجیکٹس
لیپ ٹاپ سکیم:
حکومت پنجاب نوجوان نسل کو جدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت ذہین اور قابل طلبا اور طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی اس ہمہ گیر اور دورس انقلابی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد نئی نسل کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کراکے اسے معیاری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس سکیم کے تحت تقریبا3 لاکھ10ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ دورس نتائج کے حامل اس پروگرام سے نوجوان نسل کو جدیدٹیکنالوجی پر مبنی تعلیمی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ چوتھے مرحلے میں مزید 100,000طلبا و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔پنجاب کے طلبہ کے ساتھ ساتھ دوسرے صوبوں سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور فیڈرل بورڈ کے اعلی پوزیشن ہولڈرطلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں۔
دانش سکول:
دانش سکول ایک ایسے خواب کی تعبیرہے جو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو خوشحال لوگوں کے برابر لانے کیلئے دیکھا تھا۔دانش سکول موجودہ حکومت کا ایسا منصوبہ ہے جو خاص طور پر کم آمدنی والے اور محروم معیشت طبقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ماہانہ 6ہزار روپے سے کم آمدنی والے غریب خاندانوں اوربیواؤں کے بچوں کو دانش سکول میں داخلہ دیا جاتا ہے۔حکومت پنجاب ابتک 7مختلف اضلاع میں 14دانش سکول قائم کر چکی ہے۔ان سات اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، راجن پور،رحیم یار خان ، میانوالی اور اٹک کا تعلق صوبے کے پسماندہ اور ماضی میں نظرانداز شدہ علاقوں سے ہے ۔ہردانش سکولمیں6ہزاربچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اورحکومت پنجاب ان کے تمام اخراجات برداشت کررہی ہے۔ہر بچے پر10ہزار روپے ماہانہ اخراجات آرہے ہیں۔حکومت دانش سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو خوراک ،رہائش ، کتابیں اور یونیفارم مفت فراہم کررہی ہے۔دانش سکولوں میں جدید ترین سائنس لیبارٹریز ،آئی ٹی لیب اورانٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ان اداروں میںآغا خاں فاؤنڈیشن پروموشن ٹیسٹ لے رہی ہے۔
مالی سال 2015-16میں بھی 4نئے دانش سکول تعمیر کئے جارہے ہیں۔
اس کے علاوہ دانش سکول اتھارٹی کے تحت 10سنٹرز آف ایکسلنس بھی قائم کئے گئے ہیں۔
لاہور نالج پارک:
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں لاہو رمیں 800ایکٹر رقبے پر محیط سٹیٹ آف دی آرٹ لاہور نالج پارک تعمیر کیا جا رہاہے جہاں تعلیمی شعبے اور کارپوریٹ سیکٹر کے امتزاج سے دنیا کی اعلی ترین یونیورسٹیو ں کے سب کیمپسز قائم کئے جائیں گے ۔لاہورنالج پارک کی تعمیر کا آغاز اسی سال ہو رہاہے ۔اس منصوبے میں شمولیت کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے لئے بھی جگہ مختص کر دی گئی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے حال ہی میں 21ارب روپے کی خطیر رقم لاہور نالج پارک کے لئے مختص کی ہے ۔لاہور نالج پارک کمپنی کی اب تک سات بورڈ میٹنگز ہو چکی ہیں۔ منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے پانچ بنیادی کمیٹیاں جن میں پروکیورمنٹ کمیٹی،ہیومن ریسورس کمیٹی،آڈٹ کمیٹی ، نامی نیشن کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی شامل ہیں۔ قائم کی گئی ہیں۔ منصوبے کا ماسٹر پلان تیار ہو چکا ہے اور اسی سال تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا۔ جبکہ پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے ۔2015-16کیلئے لاہور نالج پارک کیلئے قریباً 60کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ :
وزیراعلی شہباز شریف نے مستحق اور غریب ہونہار طلبا وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے2ارب روپے سے انڈومنٹ فنڈقائم کیا جو اب ساڑھے14ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔یہ فنڈ رواں مالی سال کے دوران ہی ساڑھے 17ارب ہو جائے گا۔ اس فنڈ کے ذریعے اب تک ایک لاکھ 233طلبا و طالبات کو ساڑھے 5ارب روپے سے زائد کے سکالر شپ دےئے جا چکے ہیں۔ایجوکیشنل انڈومنٹ سے سکالرشپ حاصل کرنے والے طالب علم اعلی ملکی اداروں بلکہ بیرون ملک تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا5ہزار طلبا و طالبات کو بھی 10کروڑ روپے سے زائد فنڈز پر مبنی تعلیمی معاونت فراہم کی گئی ہے ۔یہی ادارہ ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو دنیا کی اعلی ترین یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم کیلئے بھی بھیج رہا ہے ۔
پوزیشن ہولڈرز کیلئے اعزازاور بیرون ملک دورے :
وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دینے کا سلسلہ شروع کیا۔ میٹرک، ایف اے ،ایف ایس سی ، بی اے،بی ایس سی میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو بالترتیب 4 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ روپے کے انعامات ہر سال دیئے جا رہے ہیں ۔طلبہ کے علاوہ ان کے اساتذہ کرام کو بھی نقد انعامات سے نوازا جاتا ہے ۔ گزشتہ چھ سالوں کے دوران2782 ٹاپ پوزیشن ہولڈرز اور ان کے اساتذہ کو ایک ارب سے زائد روپے کے انعامات دیئے جا چکے ہیں ۔ حکومت پنجاب دیگر صوبوں کے علاوہ فیڈرل بورڈ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت امتحانات میں پہلی ٖپوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو 4، 4 لاکھ روپے کے انعامات بھی دے رہی ہے۔ انہیں مری کے گورنر ہاؤس میں ٹھہرایاجاتا ہے اور انہیں گارڈ آف آنربھی پیش کیا جاتا ہے۔حکومت پنجاب نے ملک بھرکے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کی دہنی آبیاری کے لئے ان کے یورپ کی معروف یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا ہے ۔ گزشتہ چھ سالوں کے دوران200سے زائد طلبا و طالبات کو یوکے، جرمنی، سویڈن، ایران، ترکی کی یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے کرائے گئے ہیں ۔
یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر مری کے نام سے پنجاب ہاؤس مری کا نیا تعمیر شدہ ایس بلاک پوزیشن ہولڈرز اور ہونہار طلبہ کی اقامتی تربیت کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں سالانہ ایک ہزار طلبہ کے لئے مختلف تربیتی و استعدادی ورکشاپس منعقد کی جاتی ہیں ۔ا ب تک وائی ڈی سی میں 190تربیتی ورکشاپس کے ذریعے 4413طلبا و طالبات کی تربیت کرائی جا چکی ہے ۔