پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے الیکڑونک اسٹامپ پیپرز کا نظام رائج کردیا

لاہور: (ملت+اے پی پی) وزیرا علیٰ محمد شہباز شریف نے الیکڑونگ اسٹامپ پیپر جاری کرنے کا نطام پورے صوبے میں رائج کر دیا۔ ایک ہزار سے اوپر والے اسٹامپ پر فارم 32- اے اب آن لائن بھر کر نزدیکی بنک آف پنجاب میں اسٹامپ ڈیوٹی جمع کرائی جا سکی گی۔ ویب سائٹ پر مختلف علاقوں میں حکومت کی جانب سے جاری اسٹامپ ڈیوٹی کے نرخ بھی موجود ہیں۔ فارم بھریں اور فیس جمع کرائیں، جتنی مالیت کی اسٹامپ ڈیوٹی جمع ہو گی اتنی ہی مالیت کے تین کاغذ جاری کر دیئے جائیں گے۔ پہلا کاغذ اسٹامپ ڈیوٹی کی مالیت جبکہ دوسرے دو کاغذ جائیداد کی منتقلی کی تحریک کے لئے ہوں گے۔ فیس جمع کرانے کے بعد اسی تاریخ اور اس کے اگلے دن اسٹامپ پیپر جاری کر دیا جائے گا۔ پچھلی تاریخ میں اب اسٹامپ جاری نہیں ہو سکے گا۔ اب پورے صوبے میں عدالتی اور غیر عدالتی اسٹامپ پیپر جاری ہو سکیں گے جن کی مالیت ایک ہزار سے زائد ہو گی جبکہ اس کے چھوٹی مالیت کے اسٹامپ پرانے طریقے سے ہی جاری کئے جائیں گے۔