پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے پر پابندی لگانے بارے حکمت عملی تیار کر لی

لاہور (ملت + آئی این پی) حکومت پنجاب نے فوری طورپر وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے پر پابندی لگانے بارے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے تاکہ شہروں کی خوبصورتی کو اس وال چاکنگ اور پوسٹر سے داغدار نہ ہونے دیا جائے۔اس سلسلے میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،چیف افسران، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو اس پر سختی سے عمل در آمد کا پابندکیا جا رہا ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء4 کی رو سے یہ عمل ایک جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 2000 روپے سے لے کر25000روپے تک جرمانہ اور 6ماہ قیدکی سزا دی جا سکے گی۔اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور فیلڈ پولیس فارمیشن کو بھی اس مہم میں شامل کیا جارہاہے۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء4 اللہ بٹ نے آج اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات،ایڈیشنل سیکر ٹری بلدیات،پلاننگ آفیسر بلدیات بھی موجودتھے۔صوبائی وزیر محمد منشاء4 اللہ بٹ نے کہا کہ صوبہ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کروائیں تاکہ وال چاکنگ اور پوسٹر لگا کر شہروں کی خوبصورتی کو داغدار کرنے والے مافیا کے گرد سخت گھیرا ڈال کر ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کو وسیع پیمانے پر اجاگر کرنے کے لئے لوگوں کوشعور یافتہ کرنے کے لئے مقامی سطح پرالیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شعور یافتہ قومیں ہمیشہ اپنی عکاسی اپنے بہتر عمل کے ذریعے کرتی ہیں مگر وال چاکنگ مافیا اپنی بے حسی اورخود غرضی کے ذریعے شہر ،گلی محلوں کی خوبصورتی کو داغدار کرنے کو اپنانصف ایمان بنائے ہوئے ہے ایسے عناصر کسی معافی کے مستحق نہیں جبکہ لکھنے والے پینٹرز حضرات کو بھی کسی صورت معاف نہ کیا جائے گا۔