پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کردی

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کردی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کیا کہ ڈاکٹرز میڈیا پر کسی بھی قسم کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ ملازمین کا میڈیا پر بولنا پنجاب سرونٹ رولز 1996 کی خلاف ورزی ہے۔