پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کاقرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیاجبکہ حکومتی فیصلے کے بعد اول سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہو گی اور اس مقصد کیلئے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں اور کالجز میں قرآن پاک اردو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی حلقوں کی شدید تنقید کے بعد پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد اول سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہو گی اور اس مقصد کیلئے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں اور کالجز میں قرآن پاک اردو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔