پنجاب حکومت

پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور سمیت صوبہ بھر میں عوام کو صحت مند اور بیماری سے پاک غذائی اشیاء کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ ہوٹلوں میں گندے ماحول کا خاتمہ ہو اور لوگ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ اس حوالے سے اتھارٹی کی جانب سے جنوری 2015تا دسمبر2015درج ذیل کارروائی عمل میں لائی گئی۔
* لاہور میں 15381ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے اور 988شادی ہالوں ، 6595بیکریوں، 579فیکٹریوں اور 348دیگر مقامات کو اچانک چیک کیاگیا۔اس چیکنگ کے دوران چھاپہ مار ٹیموں نے 6302غذائی نمونے اکٹھے کئے اور 28024بہتری کے نوٹس جاری کئے گئے۔اس دوران چھاپہ مارٹیموں نے 3025جگہوں کو سیل کیا اور 179ایف آئی آر درج کروانے کے ساتھ ساتھ 386افراد کو گرفتار بھی کروایا۔ اس دوران جرمانوں سے اکٹھی ہونے والی رقم ایک کروڑ 98لاکھ97ہزارروپے ہے۔
* پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کی موقع پر چیکنگ کے دوران مجموعی طورپر 2873گاڑیوں کو اچانک چیک کیا، ان گاڑیوں میں سے 262گاڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایاگیا۔لہٰذا کارروائی کرتے ہوئے 114432لیٹر دودھ کو موقع پر ضائع کر دیاگیا جبکہ 115گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیاگیا۔
* پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں غذائی لائسنسوں کی چیکنگ کے دوران لاہور کے 9ٹاؤنز میں 12700غذائی مقامات(Food Outlets) کو چیک کیا اور اپنی کارروائی کی ۔
* لاہور کے ٹاؤنز میں قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے شالیمار ٹاؤن میں 2ایف آئی آر اور 7گرفتاریاں کروائی گئیں۔واہگہ ٹاؤن میں 4ایف آئی آر اور 6گرفتاریاں کروائی گئیں۔ سمن آباد ٹاؤن میں ایک ایف آئی آر اور 3گرفتاریاں کروائی گئیں جبکہ داتاگنج بخش ٹاؤن میں ایک ایف آئی آر اور 3گرفتاریاں ہوئیں۔ اسی طرح گلبرگ میں ایک ایف آئی آر اور ایک گرفتاری کروائی گئی۔ دوسری جانب راوی ٹاؤن میں 3ایف آئی آر اور 8گرفتاریاں کروائی گئیں۔
کارروائی جنوری تا فروری2016ء
* پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ جنوری تا فروری 2016کے دوران لاہور کے ٹاؤنز میں قائم مختلف ہوٹلز، شادی ہالوں، بیکریوں، فیکٹریوں اور دیگر کھانے پینے کی 5333جگہوں پر اچانک چھاپے مارے اور حفظان صحت کے منافی اشیاء خوردونوش و ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر 3360ہوٹلوں، بیکریوں کو تنبیہ کے نوٹس جاری کئے گئے ۔کھانے پینے کے131مقامات کو سیل کیاگیا جبکہ 4 کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں اور 14افرادکو گرفتار کیاگیا۔اس ضمن میں 24لاکھ 49ہزارروپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔