پنجاب حکومت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن: معروف ہوٹل سمیت متعددکو72ہزار کے جرمانے

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام تک میعاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے القمر مل ریلوے ورک شاپ،ڈھوک رتہ،ڈھوک حسو،صا د ق آباد ،کمرشل ما رکیٹ،گلزار قا ئد اور نصیر آباد میں ندیم عبا سی ہوٹل، عوامی ہوٹل اینڈ نان سنٹر،بسملہ اللہ ہوٹل راحت بیکرز اور کے۔ایف۔ سی کو کھانے پینے کی اشیاء4 زمین پر رکھنےِ ، جگہ کی صفائی اور زاتی صفائی کا خیال نہ رکھنے، خشرات کی موجودگی، برتنوں کی صفائی کا نا مناسب انتظام ، دھلائی کے لئے سرف استعمال کرنے اور کارخانے میں کپڑوں اور جوتوں کی موجودگی کی وجہ سے بالترتیب 2000,3000,2000,50,000,15,000 اور مجموعی طور پر72,000جرمانہ عائد کیا اور سائیں جی مرغ پلاؤ کو سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ حرمین نان اینڈ تکہ سنٹر،سپر آئیڈئل بیکرز اینڈ سویٹس، کوئٹہ انصاف ہوٹل، صوفی لاہوری مرغ چنے سنٹر،نیو ثمینہ چٹخارہ ریفریشمنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پربہتری کا نوٹس جبکہ پارک ویو باربی کیو کو ڈی سیل کر دیا گیا۔