پنجاب حکومت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے: بندو خان پروڈکشن یونٹ کو 22ہزار

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیاء4 خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے بندوخان ریسٹورنٹ(پروڈکشن یونٹ) کوسٹور میں صفائی کے ناقص حالات، اشیاء4 خوردونوش کو پا?ن کی سطح پر رکھنے، اشیاء4 پر نامناسب ٹیگنگ اور حشرات کی روک تھام کی وجہ سے 22ہزار روپے جرمانہ اوربہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔بھگت پورہ میں واقع محسن برگر شاپ کو برگرز کے لیے کھلی کیچپ استعمال کرنے، کھلی گندی نالیوں اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بھوبتیاں چوک میں پنجتن پاک ملک شاپ اشیاء4 کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرمز استعمال کرنے، ٹوٹے فریزرزاور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے3ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیا۔شادی پورہ میں رفیق سویٹس اینڈ بیکرز کو صفائی کے ناقص حالات پر بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔کماہاں میں جاوید سالٹ فیکٹری اور اعوان مارکیٹ میں ایاز سالٹ فیکڑی کے موقع پر نمک کے آئیوڈین ٹیسٹ کیے،صفائی کی بہتری کے لیے فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔کوٹلی پیر عبدالرحمن میں پپو پان شاپ ، سپیشل کھوئے والے چنے اور عجائب بیکری کو فوڈ، دیال سنگھ کالج کے پاسبینظیر سموسہ، گوالمنڈی میں طارق پہلوان حلوہ پوری والے کولائسنس بنوانے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے احکات جاری کیے۔