پنجاب حکومت

پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس، اہم اقدامات کی منظوری

لاہور۔(ملت+اے پی پی )پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں سال 2018-19کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی،پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے نئے دفتر ، امتحانی مراکز اور جدید سہولیات سے آراستہ پیرامیڈیکل سکول کے قیام کی تجویز بھی زیرغورآئی اور اس منصوبہ کو منظوری کیلئے جلد حکومت پنجاب کو بھیجنے پر اتفاق کیاگیا،سیکرٹری سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن و صدر فیکلٹی ثاقب ظفرکی زیرصدارت اجلاس میں نائب صدر فیکلٹی ڈاکٹر شاہد سلمان، چیف ایگزیکٹو آفیسر میوہسپتال اسد اسلم خان، ڈاکٹر عرفان احمد ، پروفیسر ڈاکٹر سیما امداد ، ڈاکٹر احمد ندیم، ڈاکٹر عرفان احمد، ڈاکٹر منیب اشرف، مائیکرو بیالوجسٹ خدیجہ اسماعیل،پرائیویٹ ممبر ڈاکٹر خالد لطیف اور دیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے تحت پبلک اور پرائیویٹ اداروں کو آبادی کے تناسب سے ریگولیٹ کرنے کی تجویز،اینستھیزیا ٹیکنیشن کے نئے کورسزکے اجراء سمیت دیگرمختلف کورسز کی رجسٹریشن اور فیسوں میں اضافے کیلئے سی ای او میوہسپتال اسد اسلم خان کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے جبکہ پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے سروس رولز کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی چار درجاتی ترقی کیلئے مشروط منظورشدہ ریفریشر ٹریننگ کریکلم شائع کرنے کی بھی منظوری دی گئی،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر نے متعلقہ افسران کو مختلف فیکلٹیز کی گورننگ باڈی کے اجلاس کم وقفے کے ساتھ باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی،اجلاس کو بتایاگیا کہ پی ایم ایف نے اب تک مختلف کورسز کے طلباء و طالبات کو 90ہزار سے زائد سرٹیفکیٹ اور ڈپلومے جاری کئے ہیں،اجلاس کو بتایاگیا کہ حالیہ سکیموں کے تحت پبلک ہیلتھ، میڈیکل لیبارٹری، ریڈیالوجی اینڈ میڈیکل امیجنگ، آپریشن تھیٹر و دیگر شعبوں میں کورسز کروائے جا رہے ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر شاہدسلمان نے بتایاکہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں ڈسپنسر و ٹیکنیشنزکیٹیگریز میں مجموعی طورپر 13210سیٹیں مختص ہیں،انہوں نے بتایاکہ 2018ء میں 65نئے اداروں نے فیکلٹی سے الحاق کی درخواست دی ہے اور جاری اصلاحات کے تحت طالب علموں کی آن لائن اسٹیشن کے علاوہ گورننگ باڈی کی اجازت سے نئے کورسز بھی متعارف نیزسیٹوں میں بھی اضافہ کیاگیاہے۔