پنجاب حکومت

ڈاکٹراشرف جلالی کا دھرنا ختم

ڈاکٹراشرف جلالی کا دھرنا ختم
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور میں مال روڈ پر 7 روز سے جاری مذہبی جماعت نے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن، رانا مشہود سمیت اعلیٰ حکام کے دھرنا قائدین سے مذاکرات طے پا گئے۔ معاہدے کی پہلی شق کے مطابق معاہدہ اسلام آباد کی شق نمبر 3 پر عملدرآمد ہوگا جبکہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ 20 دسمبر تک قوم کے سامنے لائی جائے گی۔ دوسری شق میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب مساجد پر لاؤڈ سپیکر کی تعداد کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مطلوبہ قانون سازی 16 جنوری 2018 تک مکمل کر لی جائے گی۔ معاہدے کی تیسری شق کے مطابق وفاقی حکومت اور تحریک لیبیک یارسول اللہ کے مابین 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونیوالے معاہدے کے تمام نکات پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ معاہدہ کی آخری شق میں کہا گیا ہے کہ متحدہ علما ء بورڈ صوبہ پنجاب میں دینی شعائر کے حوالے سے نصاب تعلیم کا جائزہ لے گا۔