پنجاب حکومت

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انٹیلیجنس کمیٹی کااجلاس

سرگودھا۔(ملت آن لائن)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی زیر صدارت ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کااجلاس ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی پولیس آفیسر حسن رضا خان کے علاوہ متعلقہ سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا او راس حوالے سے احکامات بھی جاری کئے گئے۔