پنجاب حکومت

کو آپر یٹوڈیپارٹمنٹ

* صوبہ بھر میں255کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیاں ہیں جن کے ممبران کی تعداد2لاکھ21ہزارہے۔
* کوآپریٹو سیکٹر میں تحصیل کی سطح پر زرعی،مویشی پال، انڈسٹری اور دیگر کو آپریٹو سو سائٹیاں ہیں جو ممبران کو معمولی شرائط پر قرضہ جات فراہم کرتی ہیں۔
* کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے ہاؤسنگ سیکٹر میں سٹیمپ ڈیوٹی و کیپیٹل ویلیو ٹیکس سمیت حکومتی خزانے میں ریونیو جمع کرایا۔
* محکمہ نے جعلسازی کے خاتمہ کے لئے اصل زمینی کاغذات کی شناخت کے لئے181سوسائٹیوں کو سکینر و ٹمپلٹ فراہم کئے۔
* زرعی سوسائٹیوں کے ذریعے غر یب کاشتکاروں کو آسان شرائط پر 300 ملین روپے کی لاگت سے ٹریکٹر وں کی فراہمی ۔
* زرعی سوسائٹیوں کے ممبران اور حکومت اپنے اپنے مشترکہ فنڈ سے متعدد سکیمیں شروع کریں گی جس میں حکومت کا حصہ 850ملین روپے کا ہو گا۔
* حکومت کے 300 ملین روپے کے فنڈ سے PLAN انٹرنیشنل کے باہمی اشتراک سے وہاڑی میں دودھ کولیکشن سنٹر کی کامیابی کے بعد دائرہ کارگیارہ اضلاع تک وسیع ۔
* صوبے کی تمام کو آپریٹو ہا ؤسنگ سو سائٹیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنے کے لئے95.346ملین روپے مختص۔
* سالانہ ترقیاتی سکیموں کے لئے204ملین روپے مختص۔
* 159ملین روپے کی لاگت سے کو آپریٹوٹریننگ کالج فیصل آباد کی اپ گریڈیشن اور 45ملین روپے کی لاگت سے ریجنل کو آپریٹو ٹریننگ انسٹٹیوٹ بہاولپورکی اپ گریڈیشن کا عمل شروع ۔
* صوبہ کی تمام کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائیٹوں کے آڈٹ اور الیکشن بارے رپورٹ طلب۔
* تمام کو آپریٹو بنکوں کو دور حاضر کے مطابق جدید بنا دیا گیا ہے۔ATM سروس کا آغاز۔
* فصل خریف اور ربیع کے لئے اربوں روپے کے قرضوں کا اجراء۔