پنجاب حکومت

گورنر پنجاب نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

لاہور: (ملت+اے پی پی) گورنر پنجاب نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ، ڈی سی اوز کی جگہ ڈپٹی کمشنر فعال ہوں گے ۔ پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 کی سمری پر گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے تاہم آرڈیننس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن محکمہ قانون پنجاب کی طرف سے جاری کیا جائے گا ۔ آرڈینینس کے تحت ڈپٹی کمشنر بطور جسٹس آف دی پیس کسی بھی کریمینل کیس کی سماعت کرسکے گا ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کے اندر تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کریگا ۔ ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ایڈیشنل کمشنرز کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ہوں گے ۔