پنجاب حکومت

2018 میں ملک سے اندھیروں کے بادل چھٹ جائیں گے :شہباز شریف

لاہور (ملت آن لائن،آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں کی پائیدار ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ، 2018 میں ملک سے اندھیروں کے بادل چھٹ جائیں گے۔ وہ لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی پر تمام تر توجہ مرکوز ہے ،پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا معیشت کے استحکام کیلئے زرعی شعبہ کی ترقی نہایت اہمیت کی حامل ہے ، آئندہ مالی سال میں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔