پنجاب حکومت

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی نااہل قرار

لاہور(ملت آن لائن)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قراردے دیا۔

2013 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 4 گوجرخان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو بی اے کی جعلی ڈگری پر نااہل قرار دینے کے لیے ان کے مخالف امیدوار افتخار کیانی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قراردے دیا۔واضح رہے کہ جعلی ڈگری کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 2013 میں شوکت بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کردی تھی، جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہورہائی کورٹ نے ان کی رکنیت صوبائی اسمبلی بحال کرنے کا حکم دیا تو ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔