لاہور (ملت + آئی این پی) ایف بی آر نے پنجاب حکومت کو بتائے بغیر انکے اکاؤنٹس سے94کروڑ سے زائد کی ریکوری کر لی ‘پنجاب حکومت نے ایف بی آر کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیدیا ‘پنجاب حکومت کا شدید اظہارناراضگی ‘ سٹیٹ بنک کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پنجاب حکومت کے ذمہ مختلف معاملات کی مد میں 94کروڑ روپے اسٹیٹ بنک کے ذریعے انکے اکاؤنٹس نکال لیے جس کا علم ہونے پر پنجاب حکومت نے ایف بی آر کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اب اس معاملے کے حل کیلئے پنجاب حکومت سٹیٹ بنک آف پاکستان کو بھی خط لکھے گی ۔
خبرنامہ پنجاب
ایف بی آر نے پنجاب حکومت کو بتائے بغیر انکے اکاؤنٹس سے94کروڑ سے زائد کی ریکوری کر لی
