اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے این اے 122 کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کرانے سے متعلق کیس میں جواب جمع کرادیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں علیم خان نے کہا کہ سردار ایاز صادق کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں 180لوگوں کے حلف ناموں کو کسی تحقیق کے بغیر جھوٹا قرار دیا جاتا ہے۔ ٹریبونل کمیشن نے حلف نامے جمع کرانے والوں کو سنا ہی نہیں۔ حلف نامے علیم خان نے نہیں ووٹرز نے انفرادی طور پر جمع کرائے۔ تحریری جواب میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست کو مسترد کرے۔ (ن غ)
خبرنامہ پنجاب
این اے 122 کیس ،علیم خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا
