لاہور: (اے پی پی) بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کر دیا گیا ، میتھیو کو لاہور ایئرپورٹ سے براستہ مانچسٹر نیویارک روانہ کر دیا گیا ۔ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 2011 میں بلیک لسٹ قرار دے کر ملک بدر کیا گیا تھا ۔ میتھیو بیرٹ دوبارہ چھ اگست کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جب وہ پاکستانی ویزے پر ترکی سے اسلام آباد آیا تھا ۔ امریکی شہری کو رات اسلام آباد سے لاہور پہنچایا گیا ۔ میتھیو بیرٹ کو پی آئی اے کی پرواز 711 کے ذریعے براستہ لندن نیویارک روانہ کر دیا گیا – بلیک لسٹ امریکی شہری متھیو بیرٹ کو ویزا جاری کرنے والے کئی افسران کی معطلی کے بعد ان کے خلاف بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
خبرنامہ پنجاب
بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستان بدر کر دیا گیا
