خبرنامہ پنجاب

بیان حلفی کیس:علیم خان نے حکم امتناعی حاصل کر لیا

لاہور:(آئی این پی) پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو سپیکر قومی اسمبلی کی عبدالعلیم خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے انیس ہاشمی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ۔ درخواست میں ایاز صادق کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ علیم خان نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا اور عدالت نے علیم خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے سے روک دیا ۔ الیکشن کمیشن نے نو مئی کو علیم خان کے خلاف جعلی بیان حلفی کیس کا فیصلہ سنانا تھا ۔