لاہور (آئی این پی) لاہور میں پاکستان مارچ کے لئے تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک تمام روٹس کو پبلسٹی میٹریل سے سجا دیا گیا ہے ، کپتان کا کنٹینر بھی لاہور پہنچ گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کل 3 ستمبر کو شاہدرہ سے لے کر چیئرنگ کراس تک پاکستان مارچ کر رہی ہے اس کے لیے تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے روٹ کے راستے میں بینرز ، فلیکسز اور پبلسٹی میٹیریل لگ رہے ہیں ۔ ریلی کا آغاز 3 ستمبر کو شاہدرہ موڑ سے روانہ ہو گا ۔ عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہدرہ پہنچنے کے بعد کنٹینرپر سوار ہو کر مارچ کی قیادت کریں گے ۔ عمران خان کا کنٹینر لاہور پہنچ چکا ہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے مارچ کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ عمران خان شاہدرہ چوک، بھاٹی چوک، ناصر باغ، جی پی اور چیئرنگ کراس میں پاکستان شرکاء سے خطاب کریں گے اور آئندہ مارچ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
خبرنامہ پنجاب
تحریک انصاف کل لاہورمیں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرےگی
