خبرنامہ پنجاب

تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں سب سے پہلے (ق) لیگ کے کارکنان پہنچے

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں سب سے پہلے (ق) لیگ کے کارکنان شر کت کیلئے پہنچے ۔ہفتے کے روز تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں شر کت کیلئے شاہدرہ میں سب سے پہلے (ق) لیگ کے کارکنان پہنچے (ق) لیگ کے کارکنان 2ٹرکوں پر وہاں پہنچے جس میں مسلم لیگ (ق) کے ایک ٹرک میں پارٹی قیادت کے پینا فلیکس موجود ہیں جبکہ ایک دوسرے ٹرک پر بڑے سائز کی سائیکل بھی لائی گئی ہے تاہم اس سائیکل کا ہینڈل اور ایک پیڈل ٹوٹا ہوا ہے جسے مرمت کیے بغیر ہی جماعت کے انتخابی نشان کی نمائندگی کرنے کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔