خبرنامہ پنجاب

حقوق تحفظ نسواں بل پرمشتمل مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

لاہور:(آئی این پی) پنجاب میں حقوق تحفظ نسواں بل پر اتفاق رائے کیلئے علمائے کرام اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حقوق تحفظ نسواں بل پر اتفاق رائے کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی میں علماء کرام اور حکومتی نمائندے شامل ہوں گے۔(اح)