لاہور:(آئی این پی) حکومت پنجاب نے نئے مالی سال 17-2016 کے آغاز پرمختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی 7 ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر11 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ جن 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع رحیم یار خان میں کیڈٹ کالج خان پور کے قیام کے لیے 54 کروڑ 47 لاکھ 57 ہزار روپے، ضلع نارووال میں گجرات یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کے لیے زمین کی خریداری کی مد میں 25 کروڑ 39 لاکھ 93 ہزار روپے، ملتان میں نشتر میڈیکل کالج کی تزئین و آرائش (ترمیمی) کے لیے 31 کروڑ 14 لاکھ 33 ہزار روپے، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے قیام کے لیے 33 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار روپے، ضلع راولپنڈی میں پرانا راولپنڈی تا مری روڈ، اسلام آباد تا مری ایکسپریس کے پہاڑی علاقوں میں ٹوپو گرافک سروے اور جیو ٹیکنیکل اسٹڈیز (پی سی II (ترمیمی) کے لیے 19 کروڑ 72 لاکھ 46 ہزار روپے، خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام (فیز II (پارٹ اے)کے تحت پنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ سائوتھ زون میں رورل روڈ کی 10 سے 12 فٹ کشادگی و بحالی (امبریلا پی سی ون)کے لیے 5 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ 51 ہزار روپے اور ضلع رحیم یار خان میں میراں پور کے قریب عربی ٹبہ کے مقام پر انڈس ریور کے اوپر پل کی تعمیر (ترمیمی)کے لیے 3 ارب 95 کروڑ 13 لاکھ 92 ہزار روپے شامل ہیں۔
خبرنامہ پنجاب
حکومت پنجاب نے ترقی کیلیے11ارب روپےکی منظوری دے دی
